۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
غاصب اسرائیل کے خلاف سکردو میں احتجاج

حوزہ/حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ کی عظیم شہادت کی پُرسوز خبر کے فوراً بعد سکردو بلتستان میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور سکردو کی فضاء سوگوار ہو گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائدِ حزب اللہ لبنان حجت الاسلام سید حسن نصر اللّٰہ کی غاصب اسرائیل کے ہاتھوں شہادت کی خبر سنتے ہی سکردو بلتستان میں عوام علماء کی سرپرستی میں یادگارِ شہداء چوک پر جمع ہوئے، اس موقع پر انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر آقا باقر حسینی نے خطاب کیا اور تین روزہ یومِ سوگ کا اعلان اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا۔

سید مقاومت کی شہادت پر بلتستان بھر میں احتجاج، سہ روزہ سوگ کا اعلان +تصاویر

رپورٹ کے مطابق، آج بھی بلتستان بھر میں احتجاج اور تعزیتی اجلاس کا اہتمام ہوا، اس سلسلے میں مرکزی جامع مسجد سے یادگار شہداء چوک تک غاصب اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ہزاروں مؤمنین نے شرکت کی اور غاصب اسرائیل کے خلاف اور فلسطین و لبنان کی حمایت میں زبردست نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر علمائے کرام نے غاصب اسرائیل مردہ باد کے نعروں کی تشریح کرتے ہوئے جعلی حکومت کے پروڈکٹس کے بائیکاٹ پر زور دیا۔

علمائے کرام نے قابض حکومت کے ہاتھوں عظیم انسان کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مظلومین کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

سید مقاومت کی شہادت پر بلتستان بھر میں احتجاج، سہ روزہ سوگ کا اعلان +تصاویر

سید مقاومت کی شہادت پر بلتستان بھر میں احتجاج، سہ روزہ سوگ کا اعلان +تصاویر

سید مقاومت کی شہادت پر بلتستان بھر میں احتجاج، سہ روزہ سوگ کا اعلان +تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .